کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر حاجی نور محمد دومڑ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان سے ملاقات کیاورضلع زیارت، ہرنائی اور سنجاوی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور نئی بجلی لائنوں کی تنصیب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان نے کہا کہ ہرنائی میں نئے گرڈ اسٹیشن کی منظوری دے دی گئی ہے اس حوالے سے باقاعدہ سروے مکمل ہو چکا ہےمزید برآں 11 کے وی شاہرگ-ہرنائی فیڈر اور 33 کے وی زرغون غر فیڈر کیلئے ورک آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔