• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل گورگٹھڑی سے تاریخی گھنٹہ گھر تک آزادی مارچ کا انعقاد

پشاور (وقائع نگار )یحییٰ کلاسک آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے وائی سی او سی کے صوبائی صدر سعید الرحمن وجنرل سیکرٹری عدیل خان کی قیادت میں تحصیل گورگٹھڑی سے تاریخی گھنٹہ گھر تک آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایشین جیم کے صدر حیدر خان مہمان خصوصی تھے مارچ کے شرکاء نے بازار کلاں میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے بھی لگائے گئے اور ایشین جیم میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیااس موقع پرصوبائی صدر سعیدالرحمن نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کواسلاف کی قربانیوں اور پاکستان کی آزادی کے حوالے سے جدوجہد کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئیے تاکہ نوجوان نسل کو ملک کی آزاد ی کیلئے اسلاف کی قربانیوں کی آگاہی حاصل ہو۔
پشاور سے مزید