• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اسکینڈل، سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کلکٹر سکھر کا کیس احتساب عدالت کو ارسال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے نیب کے گندم اسیکنڈل کیس کے ملزم،سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کلکٹر سکھر محمد اقبال کی درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے معاملہ احتساب عدالت کو بھیجتے ہوئے 3ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کےانسپکشن نہ کرنے سے ملوں سے گندم چوری ہوئی ۔چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بنچ نے پیر کو کیس کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کا موکل محض الزامات کی بنیاد پر نیب کی حراست میں ہے،وہ بیمار ہے اور ٹرائل تاخیر کا شکار ہے،انہوں نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی لیکن عدالت نے استدعا مسترد کردی،چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل میں تاخیر ملزم کی جانب سے ہو رہی ہے، ایک ریفرنس میں ملزم کے خلاف 8 ملوں سے 91 کروڑ روپے کی گندم ،دوسرے میں 41550 ٹن گندم غائب ہونے کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید