• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی ، تین افراد جاں بحق، تین کو نیم بیہوشی کی حالت میں دریا سے نکال لیا گیا

سکھر (بیورورپورٹ ) کندھ کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی کشتی میں سوار 8 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں مرد خواتین بچے شامل ہیں، تین افراد جاںبحق تین کو نیم بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے ضلع کشمور تحصیل کندھ کوٹ کے علاقے گھوڑا گھٹ کے مقام پر دریائے سندھ میں اچانک کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ڈوبنے والے 8 میں سے 6 افراد کو دریا سے نکال لیا ، تین افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید