• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ اور قوانین کے برعکس پروفیسرز کی بھرتیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں من پسند بھرتیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئیں، عدالت نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا،وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پروفیسر کی نشست پر سفارشوں پر تقرریاں ہوئیں، پروفیسر کے عہدے پر ڈاکٹر سویرا شامی، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ڈاکٹر حنان کو میرٹ اور قوانین کے برعکس بھرتی کیا گیا پروفیسر کی نشست پر امیدواروں کے میرٹ کا تعین من پسند غیر ملکی ریفریز سے کرایا گیا۔
لاہور سے مزید