• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد نے مبینہ خودکشی کرلی، ہوٹل سے ایک شخص کی لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کیماڑی بھٹہ ولیج بادشاہ خان چوک کے قریب گھر سے39 سالہ عبدالرشید خان کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ مبینہ خودکشی کا معلوم ہوا ہے، گلشن اقبال بلاک 6عمران پارک کے قریب واقع گھر سے 25 سالہ عمر خان کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نے کمرے میں پنکھے سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،سرجانی ٹاؤن میں ہوٹل سے ایک شخص ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اسکی موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا۔