• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی اکثریت پنجاب‘KP اسمبلیاں تحلیل کرنے کیخلاف

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی اکثریت نے پنجاب اور خیبر پختوںخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کی تین میٹنگز ہوئیں جس میں 2صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روزمیٹنگ میں بھی اکثریت نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کی مخالفت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق بھی وفاقی حکومت کے بغیر صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی مخالف ہے اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ضمنی انتخابات میں دوبارہ حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید