• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاچن گلیشیئرز، بھارتی فوجی کی لاش 38 سال بعد برآمد

نئی دہلی( نیوز ایجنسی) بھارتی فوج کو سیاچن کے برفانی تودے میں لاپتہ ہونے والے فوجی کی لاش 38سال بعد مل گئی۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گلیشیئر پر تعینات لانس نائیک چندر شیکھر 29 مئی 1984 سے لاپتہ تھے جن کی لاش کو 38 سال بعد بھارتی فوج کی شمالی کمان نے برآمد کرلیا ہے۔

1984 میں گشت کے دوران سیاچن میں پاک بھارت بارڈر پر چندر شیکھر سمیت 20 بھارتی فوجی برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید