• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،تیسرا فرار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ انکا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث بال بال بچ گئے ۔تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کے مطابق سرقہ بالجبر کی اطلاع پر ناکے پر موٹر سائیکل پرسوار تین افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ایک ملزم اتر کر بھاگ کھڑا ہواجس کا پیچھا کرکے اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی تو اس نے فائرنگ کردی۔ملزم کے دیگر ساتھیوں نے بھی پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے دو ملزمان عمران اورشریف زخمی ہوگئے جن کو قابوکرلیا گیاجبکہ تیسر افرا رہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید