• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کیلئے ٹرانزٹ نظام بڑھانا ہوگا ، ماہرین

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) ماہرین نےکہا ہےکہ زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹرانزٹ کے نظام کو بڑھانا ہوگا۔ اسلام آباد کو ایک ماڈل سولرائزڈ شہر کے طور پر تیار کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ گزشتہ روز پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام پاکستان میں لچکدار بنیادی ڈھانچے کے بارے میں ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمٹ چینج کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ خان نے کہا کہ آفات کے خطرے میں کمی اور زمین کے استعمال کی مناسب پالیسیوں اور منصوبوں پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے منیجر مبشر حسین نے کہا کہ این ڈی آر ایم ایف ابتدائی وارننگ سسٹم  کوویڈ 19کے بعدصحت اور ماحولیاتی نظام کی بحالی اور آب و ہوا کی موافقت کے قدرتی حل پر مبنی اقدامات کی معاونت کر رہی ہے۔ ڈاکٹر حنا اسلم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی کیلئے مزید وقت نہیں ہے بلکہ ان سے نمٹنے کے قدامات پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید