• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جیل خانہ جات میں خواتین کی سیٹیں مختص

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات میں خواتین کی سیٹیں مختص کر دی گئیں، جنوبی پنجاب کی جیلوں کے لئے 250 خواتین کی سیٹیں مختص کی گئی ہیں، آئی جی جیل خانہ جات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جنوبی پنجاب کی جیلوں میں 154 لیڈی وارڈرز، ہیڈ وارڈر کی 65 سیٹیں اور چیف لیڈی وارڈر کی 31 سیٹیں مختص کی گئی ہیں ، سب سے زیادہ ویمن جیل ملتان میں 69 سیٹیں مختص کی گئیں، آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو متعلقہ اکاؤنٹس دفاتر میں سیٹیں اپ ڈیٹ کروا کے رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔
ملتان سے مزید