• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایچ ای سی کی زکریایونیورسٹی کے وہاڑی، لودھراں اورلیہ کیمپس کے این او سی اور فنڈنگ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈاکٹر منصو اکبر کنڈی نےیونیورسٹی کے مسائل کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر مختیار احمد سے آن لائن بات چیت کی، چیئرمین ایچ ای سی نے زکریایونیورسٹی کے وہاڑی ، لودھراں اور لیہ کیمپس کے این او سی اور فنڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ لودھراں کیمپس کے لئے زمین کے حصول کے لئے حکومت پنجاب سے مل کر کوشش کرنے پر اتفاق کیاگیا، اسی طرح جامعہزکریا انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کے پراجیکٹ مدت میں ایکسٹینشن کے لئے بھی بات چیت کی گئی،اس موقع پر رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سیل محمد فاروق ، ڈائریکٹر ڈاکٹربلال ، ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکٹر محمد حنیف ، بی زیڈیو سب کیمپس لودھراں ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر شاہد فرید بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید