• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کانفرنسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)جلس تحفظ ختم نبوت ٹاؤن ٹو کے زیراہتمام 7ستمبر تک مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا پجگی روڈ کے علاقے چولی مسجد ختم نبوت میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر امیر مولانا بصیرخان حقانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23اگست کو چارسدہ روڈ کے علاقے نحقی 25 اگست کو سیوان گراونڈ 28 اگست جی ٹی روڈ کے علاقے جھگڑا اور سات ستمبر کو قصہ خوانی میں ختم نبوت کے بڑے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جس سے مرکزی مبلغین سمیت صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی خطاب کرینگے اس موقع پر اجلاس میں یونین کونسل ویلج کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیکر ذمہ داریاں سونپ دی گئی کمیٹیاں جلد کانفرنسز کے انعقاد کے لیے حتمی پلان تیار کر کے قائدین کو اس حوالے سے رپورٹ کریں گے اجلاس میں ڈاکٹر وجاہت مولاناشکیل مولانا زر حسین مولانا سلمان اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دیگر عہدے داران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پشاور سے مزید