• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزورطاقت پرامن احتجاج کا حق چھینا جارہا ہے‘پشتونخوا لائرز فورم

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا لائرز فورم کےبیان میں ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں نہتے عوام کے پر امن جلوس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں امن وامان کے نام پر لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا گیاہے ،پشتونخوا وطن کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عوام پر دہشتگردی کی ایک او رمثال پیش کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کھوسٹ میں پرامن نہتے عوام پر فائرنگ کرکے ایک شہری خالقداد خان بابڑ کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا گیا ۔واقعہ کے خلاف پرامن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی وآئینی حق ہے لیکن عوام سے بزور طاقت پرامن احتجاج کی صورت میں اظہار کا حق بھی چھینا جارہا ہے ۔ آئے روز فورسز کے ہاتھوں تشدد کے واقعات انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہیں ۔ پشتونخوا لائر فورم کھوسٹ ہرنائی کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو شہید اور زخمی کرنے میں اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید