کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اپنے نام پر ہونے والی جعلسازی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ایچ ای سی کے مطابق جعلساز جعلی فون کالز کے ذریعے ڈگری اٹیسٹیشن، ایکولینس اور دیگر سروسز کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ادارے کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ایڈوائزری میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کو اپنی ذاتی معلومات، پن کوڈ یا پاس ورڈ ہرگز فراہم نہ کریں۔