کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جناح ایلیٹ اسکول کے طلبا و طالبات نے منگل کو بلوچستان اسمبلی کی کارروائی دیکھی ، ایوان میں آمد پر اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی نے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا ۔ قبل ازیں اسکول کے طلبا و طالبات نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی نے طلبا و طالبات کو صوبائی اسمبلی کے آئینی کردار اور قانون سازی سمیت اسمبلی کے مختلف امور اور فرائض کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی ۔ دورے کے اختتام پر طلبا و طالبات کی جانب سے سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔