کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی رہائشی رضیہ بی بی نےکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ میرے بچے اور سسرال والوں سے جائیداد سے حصہ دلاکر میری مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کے انتقال کے بعد میرے سسرال والوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مجھے گھر سے نکال دیا اور میرے 6 بچے چھین لئے بچوں کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جارہا میرے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگاکر سامان جلادیا گیا اب میں در در کی ٹھوکریں کھارہی ہوں ہر فورم پر درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی میری مدد کی جائے ۔