کوئٹہ(این این آئی)سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے بلوچ رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی کی وفات ایک ایسے سیاسی اور فکری عہد کا اختتام ہے جس نے بلوچ معاشرے میں سیاسی شعور اور قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت دی مرحوم نے اپنی زندگی اصولی سیاست، عوامی خدمت اور قومی حقوق کے لیے وقف کیے رکھی وہ ایک صاحبِ مطالعہ، بااصول اور سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں مشکل حالات کے باوجود اپنے نظریات اور سیاسی وابستگی کو برقرار رکھا۔