• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا، زرک مندوخیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج اور آئین کے تحت ایمرجنسی کا نفاذ صوبے کے امن و امان کے لیے ناگزیر ہو چکا تھایہ بات انہوں نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہیزرک خان مندوخیل نےکہا کہ وفاقی حکومت نے با ر بار پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا کی حکومت کو مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کی دعوت دی لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے اور دہشت گردی کے واقعات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اسلام آباد پر چڑھائی کا منصوبہ بنایا جو کسی بھی طرح ملک اور خیبرپختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں تھاپی ٹی آئی نے 13سال حکومت کی مگر عوام کو ترقی و خوشحالی نہیں ملی۔
کوئٹہ سے مزید