کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد اور راحب خان بلیدی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اورگورنر راج کی نفاذ اور منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر ممبران پارلیمنٹ کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین آمریت قرار دیا ہے رہنمائوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا جمہوریت عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ایک منتخب وزیر اعلیٰ اس کے ممبران پارلیمنٹ کو گرفتار کرنا صوبے میں غیرجمہوری گورنر راج اس بات کی غمازی ہے کہ ملک میں آج بھی ایوب ، یحییٰ خان ، ضیاء الحق اور مشرف سے بد ترین آمریت ہے ظاہری طور پر ملک میں نام نہاد وزیراعظم نام نہاد صدر اور سپریمُ کورٹ موجود ہے ۔