• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ایمر جنسی رسپانس سینٹرز کے ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سینٹرز 1122 کے ملازمین میروائس خان، محمد ایوب، احسان اللہ اور مطیع اللہ و دیگر نے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کو مستقل اورسینٹر کو ضروری سازو سامان، گاڑیوں کے لئے بجٹ ،ادویات فراہم کی جائیں، کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ900 تربیت یافتہ فیلڈ اہلکار دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا جارہا سات سال سے ادارے کو عارضی پراجیکٹس سے چلایا جارہا ہے اب فنڈز بھی بند کردیئے گئے ہیں تنخواہیں کئی ماہ سے بند ہونے سے اہلکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں گاڑیوں کے لئے ایندھن کا بجٹ ختم ، ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت ہےلہٰذااس طرف توجہ دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید