کوئٹہ(این این آئی) سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی طویل جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ آخری دم تک اپنے مؤقف اور اصولی سیاست پر ڈٹے رہے اور صوبے کے حقوق و خوشحالی کے لیے مضبوط آواز بلند کرتے رہے۔