• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز 23؍ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) وزیراعظم شہباز شریف 23؍ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے مقررین کی جاری کردہ موجودہ فہرست کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے جمعہ 23؍ ستمبر کو خطاب کرینگے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صبح کے سیشن میں 13؍ویں مقرر ہونگے۔ وزیراعظم شہباز شریف تعلیم کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترکی، ایران، قطر، سری لنکا اور متعدد ممالک کے سربراہان مملکت بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے مقررین کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ امریکی صدر جوزف بائیڈن 20؍ ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم کی شرکت اور جنرل اسمبلی سے خطاب کا کوئی امکان نہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت اور خطاب کرینگے کیونکہ بھارتی وزیراعظم کی بھارت میں عیسائی اور مسلمان اقلیتوں کےساتھ مظالم اور شرمناک سلوک کے باعث عالمی رائے بھارت کے ان اقدامات کی مخالف ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی اقوام متحدہ آمد کی صورت میں بعض ممالک کی جانب سے بھارت میں اقلتوں سے ظالمانہ شرمناک سلوک پر ملاقاتوں اور جنرل اسمبلی میں احتجاج کے امکانات تھے۔

 لہٰدا بھارتی حکمت عملی تیار کرنے والوں نے بھارتی وزیر خارجہ کی نمائندگی تک محدود رکھا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77؍ ویں سالانہ سیشن کے مصروف ترین ایام 20؍ تا 26؍ ستمبر ہوں گے اور مختلف ممالک کے درمیان سائڈلائنز پر دو طرفہ ملاقاتوں کا بھی رش رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید