• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، قبضے ختم نہ کرانے پر عدالت کے ڈی اے حکام پر برہم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گلستان جوہر میں سیکڑوں پلاٹس پر قبضے کے خلاف ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مشاورت کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، گلستان جوہر بلاک 6 میں 404 پلاٹس پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، قبضے ختم نہ کرانے پر عدالت کے ڈی اے حکام پر شدید برہم ہوگئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی ہے، منٹس پیش کررہے ہیں، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ منٹس تو دے دیں گے ایکشن کیا ہوا یہ بتائیں؟ جب کے ڈی اے نے پلاٹ الاٹ کردیئے تو ڈیمارکیشن کس بات کی؟ ڈپٹی کمشنر تو ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے، جان چھڑانے والی باتیں کررہا ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمے میں کہا کہ آپ ڈپٹی کمشنر کو بلائیں ورنہ ہم بلا کر وہ حشر کریں گے جس کا وہ مستحق ہے، چالیس چالیس سال پہلے کی اسکیموں کے پلاٹس اصل مالکان کو نہیں دیے جا سکے، عدالت نے سماعت 6 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید