• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کے عملے نے اپنے صدر کو چکمہ دے دیا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عملے نے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کو چکمہ دے دیا۔ اور وہ بین الصوبائی رابطے کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایچ ایف نمائندوں سے فیڈریشن صدر کی عدم شرکت سے متعلق استفسار پر انہوں نے کہا کہ صدر کو طلب نہیں کیا گیا۔ انہیں فیڈریشن کی جانب سے قائمہ کمیٹی کا خط وصول کیے جانے کا بتایا گیا۔ قائم مقام سیکریٹری سید حیدر حسین نے انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ عملے نے جعلی دستخط کرکے خط وصول کرلیا۔ واقعے کی انکوائری جاری ہے۔

اسپورٹس سے مزید