ملتان(سٹاف رپورٹر) کرپشن کے الزامات میں عہدے سے ہٹائی گئی سابق ڈی ڈی ای او زنانہ ایلیمنٹری نے چند افرادکے ساتھ شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور بحالی کا مطالبہ کیا تاہم شاہ محمود قریشی نے مظاہرین سے ملنے سے انکار کر دیا،موجودہ ڈی ڈی ای او زہرہ بتول نے بھی تحریر طورپر لکھ کر دے دیا ہے کہ سابق افسر سرکاری چیک بکس،ریکارڈ اور گاڑی بھی لے گئی ہیں۔