• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، دینا ناز

پشا ور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی نائب صدر و سابقہ ارکن صوبائی اسمبلی دینا ناز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سرکاری خزانے سے فنڈز دینے کی مذمت کرتے ہیں وقت آئیگا جب سب کو چوریوں کا حساب دینا ہو گا انھوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے اور عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے غیرقانونی فنڈنگ لی جس میں اسرائیل اور بھارت بھی شامل ہیں،امریکہ، کینیڈا سے غیرقانونی فنڈنگ لے کر عمران خان یہاں امریکہ کے خلاف بیانیہ بنارہا تھا جبکہ عمران خان ازخود ایک غیرملکی سازش ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ سے پاکستان میں سیاست کی، اداروں اور ان کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے کے لئے عمران خان کو بیرونِ ملک سے اربوں روپے ملے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، اور الیکشن کمشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا شخص قرار دے دیا ہے۔
پشاور سے مزید