• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف برانڈز کی جعلی مشروبات تیار کرنیوالی ایک اور فیکٹری سیل

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران مشرقی بائی پاس (قاسم لائن) میں معروف برانڈز کی جعلی مشروبات تیار کرنیوالی ایک اور فیکٹری سیل کر دی گئی ، کاروائی کے دوران برآمد شدہ ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات (کولڈرنکس) کو ضبط کر لیا گیا ۔ بی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری میں بڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مشروبات کی پروڈکشن کی جارہی ہے ،فیکٹری سے ہزاروں لیٹر جعلی پیک کولڈ ڈرنکس ، مشینری ، خالی بوتلیں ، جعلی لیبلنگ و مضر صحت کیمیکل اور فلیورز قبضہ میں لے لیے گئے ۔ فیکٹری سے ڈیو، سپرائیٹ، فانٹا اور اسٹنگ کی جعلی و مضر صحت کولڈرنکس تیار کرکے مختلف شہروں میں سپلائی کی جارہی تھیں ، ابتدائی مرحلے میں فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عوام تک معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی ترسیل کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے تمام تر قوانین پر عملدرآمد ہر صورت لازمی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید