• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں ‘ڈاکٹر مشتاق مانگٹ

کوئٹہ(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ نے کہاہےکہ بارش متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظرہیں پریشان حال متاثرین ہر طرف سے پریشانیوں کے دلدل میں پھنس گئے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون متاثرین کی پریشانیوں میں کمی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیںن خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران بارش سے متاثرہ افراد سے گفتگومیں کیا اس موقع پرصوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،ضلعی صدرعبدالمجیدسربازی ودیگر ذمہ داران موجود تھے ڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ ،انجینئر جمیل احمدکر دنے متاثرین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے متاثرین کی بھر پور مددکر رہی ہے دکھی انسانیت کی خدمت میں ہم سب ایک دوسرے کیساتھ ہیں مخیر حضرات تاجر برادری الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں ۔
کوئٹہ سے مزید