• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل زیر علاج‘ میڈیکل بورڈ نے حالت تسلی بخش قرار دیدی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)شہباز گل کو دمے اور فوبیا کا مرض لاحق، ملاقاتوں پر پابندی عائد، بعض ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں ،میڈیکل بورڈ کا ڈسچارج نہ کرنیکا فیصلہ،میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کیلئے قائم کردہ میڈیکل بورڈ نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز گل کی ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے، بورڈ کے علاوہ شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے، جبکہ پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چار سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل کو سانس میں مسئلہ ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں، کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب انہیں درد ہے۔ میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی رہنما کا ایکسرے ، یورین اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، انہیں مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کی توسیع کردی گئی ہے، ارکان کی تعداد چھ کر دی گئی ہے ، جس میں کارڈیالوجی، پلمونولوجی، میڈیسن اور نیورو سمیت 6 ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔دریں اثناءشہباز گل پمز کے کارڈیک سینٹر میں زیر علاج ہیں ،6 رکنی میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل کی حالت تسلی بخش ہے ۔میڈیکل رپورٹس کے مطابق جسمانی طور پر صحت مند قرار تاہم چند گھنٹے مزید نگرانی میں رکھا جائے گا۔شہباز گل کا چھ رکنی میڈیکل ٹیم نے پھر طبی معائنہ کیا۔انتہائی سخت سکیورٹی میں شہبازگل کومزید ٹیسٹ کیلئے کارڈیک سنٹرمنتقل کیا گیا ،سی ٹی سکین کے بعد دوبارہ کارڈیولوجی وارڈ شفٹ کردیا گیا۔ میڈیکل بورڈ نے جسمانی طور پر صحت مند قرار دیدیا ۔ادھرشہباز گل کا طبی معائنہ کرنے کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے پولیس کو مراسلہ بھیجا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد نے مراسلے میں لکھا ہے کہ شہباز گِل جب تک اسپتال میں زیر علاج ہیں پولیس تفتیش نہیں کر سکتی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ حتمی میڈیکل رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر وکلا کے 8 رکنی وفد نے شہبازگِل سے پمز میں ملاقات کی ہے، وکلا کے وفد کی شہباز گل سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔آن لائن کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فوری ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق شہباز گل جمعے کی صبح تک پمز اسپتال میں زیر علاج رہیں گے، اْن کے بعض ٹیسٹوں کی رپورٹس رات گئے موصول ہوں گی۔میڈیکل بورڈ شہباز گل کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد چھٹی دینے کا فیصلہ کرے گا۔قبل ازںپمز کے چار سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہبازگل کا طبی معائنہ کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کی جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور وہ ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں ، انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہے اور جسم میں کاندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کررہے ہیں۔ تفتیشی افسر نے میڈیکل رپورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادی۔

اہم خبریں سے مزید