• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خط لہرانے سے چند دن پہلے عمران خان نے امریکا میں اچھا امیج بنانے کیلئے لابنگ کمپنی سے معاہدہ کیا ‘

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ پارٹی کے سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں، ملک میں امریکی غلامی سے آزادی کے دعویدار خود امریکا میں اپنا اچھا امیج بنانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں پر بیان میں شیری رحمٰن نے کہا مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے میڈیا ہیڈ نے معاہدہ کیا جبکہ پی ٹی آئی کیلئے مارچ 2022کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا، تعجب کی بات ہے کہ7مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود 22مارچ کو تحریک انصاف سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی، اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو تحریک انصاف کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟ شیری رحمان نےکہا 7 مارچ کو اگر دھمکی آمیز خط ملا تھا تو 22مارچ کو امریکی لابنگ کمپنی سے معاہدہ کیوں کیا؟ بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کیلئے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات دائو پر لگا دیئے لیکن اپنا اور پی ٹی آئی کے اچھا امیج قائم رکھنے کے لئے وہ لابنگ کمپنیز کی خدمات حاصل کرتے رہے۔

اہم خبریں سے مزید