کراچی (آئی این پی )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کے شہر حیدرآباد سے آمد اور دبئی روانگی کی چارٹرڈ پرواز میں کوئی غیر معمولی معاملہ نہیں تھا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ بھارت کے شہر حیدرآباد سے 15 اگست 2022 کو ایک غیر شیڈول پرواز T7 ROYAL نجی اور چارٹڈ تھی جو مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ تھی اور پرواز کے عملے کا تعلق جرمنی، اسپین اور جنوبی افریقہ سے ہے۔ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پرواز کی کیٹیگری چارٹرڈ فیری فلائٹ تھی جسے پاکستانی شہریوں نے متعلقہ طریقہ کار کے بعد بک کیا تھا۔