پشاور(نمائندہ جنگ) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس پر انکوائری آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور کال اپ نوٹس واپس لینے کیلئے ایف آئی اے کو تحریری خط ارسال کردیا ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ متعلقہ کیس پہلے ہی سے پشاورہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے لہذا کال اپ نوٹس جاری کرنا غیرقانونی ہے ،گزشتہ روز سابق سپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر خان کے وساطت سے ایک خط ایف آئی اے کے انکوائری آفیسر کوارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے موکل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کررکھی ہے ۔