• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک آئل ریفائنری بند ہونے کا خدشہ‘ اوگرا سے مدد طلب

اسلام آباد (عاطف شیرازی) مسلح افواج اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اٹک آئل ریفائنری مکمل طور پر بند ہونے کے خدشہ کے پیش نظر اوگرا سے مدد طلب کر لی ہے۔ اٹک آئل ریفائنری نے صورتحال پر اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات بالخصوص ڈیزل بہت کم اٹھا رہی ہیں۔ اوگرا او ایم سیز کو زیادہ سے زیادہ سپلائی کیلئے فوری ہدایات جاری کرے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک زیادہ جمع ہوگیا ہے۔ موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں ریفائنری مکمل بند کرنا پڑے گی جبکہ تیل کی فراہمی بند ہونے سے گیس کی پیداوار بھی متاثر ہوگی اس لئے اوگرا معاملے میں فوری مداخلت کرے۔
اہم خبریں سے مزید