• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریٹس کو وی سی لگانے کی سمری قابل مذمت ہے، فپواسا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن( فاپوآسا) سندھ شاخ نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے لیے بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی تجویز کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں فاپوآسا نے کہا کہ وائس چانسلرز کی تقرری سندھ یونیورسٹیز ایکٹ کےمطابق ہونی چاہیے، جس کے تحت پروفیسر کی قابلیت والا شخص ہی وائس چانسلر کے عہدے کیلئے اہل ہے۔ سیکریٹری بورڈ مرید راہموں کو چاہیے کہ پہلے تلاش کمیٹی کے ممبران کے شارٹ لسٹڈ امیدوار کی جلد سے جلد منظوری کے لیے جدو جہد کریں۔ اس سلسلے میں فاپوآسا سندھ چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نصراللہ پیرزادہ، ایگزیکٹو کونسل کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور سندھ چیپٹر کے دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں اس معاملے پر شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فاپواسا سندھ شاخ نے سندھ حکومت کو انتباہ کیا کہ ایسی کسی بھی تجویز کیخلاف فوری طور پر سخت احتجاج شروع کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید