اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) پچھلے دو سال سے التواء کا شکار چین میں سائنس قونصلر کی تقرری کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کےروز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی سربراہی میں قائم 7رکنی سلیکشن بورڈ جس میں وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر غلام محمد میمن اور چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی بھیشامل تھے نے امیدواروں کے انٹرویو لئے ، تیسری مرتبہ گریڈ 19کی اس پوسٹ کیلئے 48 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا ، ان میں سے 22 نے امتحان دیا تھا اور11 امیدوار پاس ہوئےتھے جبکہ گزشتہ روز 10امیدوارانٹرویو دینےکیلئے آئے۔