ملتان (سٹاف رپورٹر) این ایچ اے کی نا اہلی اور غفلت کے باعث ملتان لودہراں پراجیکٹ دو سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا ہے، این ایچ اے حکام نے دو بار ڈیزائن میں تبدیلی کردی، پراجیکٹ کے تحت لودہراں میں 4 اور بہاولپور چوک پر پانچ بریج بھی نہ بنائے جا سکے دیہاتی علاقوں میں ڈرینج جبکہ شہری علاقے ڈرینج سے محروم ہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، بستی ملوک، لاڑ، جلہ، اڈا؎ منیر اباد سمیت دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے این ایچ اے حکام کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔