ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافرکو گرفتارکرلیا اور سرکل آفس منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کارہائشی محمد رفیق د بئی جانے کے لئے ملتان ایئر پورٹ پہنچاتو دوران امیگریشن کائونٹر پر ایف آئی اے نے مسافر کو شک ہونے پر تحویل میں لیکر کاغذات ویزہ کی جانچ پڑتال کی تو جعلی نکلے۔