پشاور (لیڈی رپورٹر)تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں قائم ڈائیلاسز یونٹ کاکامیابی سے ایک سال مکمل ہوگیا جسکاافتتاح گزشتہ سال 14اگست کو ُاس وقت کے اسپیکرقومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کیا تھا۔ایک سال مکمل ہونے پر یونٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گجوخان میڈیکل کالج اور باچاخان میڈیکل کالج انتظامیہ نے شرکت اس موقع پر بہترین خدمات کی انجام دہی پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہسپتال ڈایریکٹر ڈاکٹرامجد محبوب اور میڈیکل ڈایریکٹر ڈاکٹر شاہد نثار خالد تھے۔ اس موقع پر انتظامیہ اگست 2021سے اگست2022 تک ڈائیلاسز یونٹ کی رپورٹ جاری کردی۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پرایک سال میں 6ہزار 250ڈائیلاسزکئے گئے جوماہانہ اسطا520 اور روزانہ تقریبا20ڈائیلاسز بنتے ہیں۔ یہ تمام ڈائلاسز خیبرپختونخوا حکومت کے شروع کردہ صحت سہولت پروگرام کے تحت بلکل مفت کئے گئے۔ڈائیلاسز یونٹ کے انچارج ڈاکٹر طارق اکرام کے مطابق یونٹ کے ساتھ 226مریض رجسٹرڈ ہیں۔ انچارج ڈائیلاسز یونٹ کہتے ہیں کہ افتتاح سے لے کرابھی تک یونٹ صبح 8بجے سے رات10بجے تک مریضوں کو سہولت مہیا کرتا ہے۔ یونٹ کے پاس مجموعی طور پرعالمی معیار کے مطابق 15ڈائیلاسز مشنینیں ہیں جن میں 13یونٹ کے اندرجبکہ 2مشینیں آئی سی یو میں نصب ہیں اس کے علاوہ گزشتہ ایک سال میں مختلف وارڈز میں داخل اور ایمرجنسی میں 700مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ایک ڈائلاسز یونٹ پر بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق چار گھنٹے لگتے ہیں۔ یونٹ میں صبح8 بجے سے شام 10بجے تین شفٹوں میں سہولت مہیا کی جارہی ہیاعداد و شمار کے مطابق یونٹ میں گردوں کے اُن مریضوں کو بھی سہولت دی گئی جو ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں جس کی تعداد بالترتیب 201 اور 1385 ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی سہولت کے لئے یونٹ کے اندر علیحدہ مشینیں نصب ہیں جو صرف ہیپاٹائٹس سے متاثرہ گردوں کے مریضوں کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔