ملتان (سٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل ملتان سےجرمانہ کی ادائیگی کے بعد 8 قیدیوں کو رہا کردیا گیا، ان قیدیوں کے ذمہ کلپانچ لاکھ چونتیس ہزار دو سو تئیس روپے جرمانہ تھا مگر ادائیگی کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے وہ رہا نہیں ہوپا رہے تھے، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم اور سینٹرل جیل ملتان حکام کی کاوشوں سے مخیر حضرات کے تعاون سے یہ رقم ادا کی گئی۔