ملتان (سٹاف رپورٹر ) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز امیر محمد داود پوتا آج ملتان‘ خانیوال سے شور کوٹ ریلوے سیکشن کا دورہ کریں گے۔ وہ ان ریلوے سیکشنوں کے درمیان ٹریک‘پُل‘سگنل سسٹم‘ ریلوے پھاٹک اور سٹیشنوں کا جائزہ لیں گے۔ ان کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ افسران سمیت ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا اور ڈویژنل افسران بھی موجود ہوں گے۔