اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جی12 میرا جعفر میں ملک سراج اور ملک ظفر کی وقف شدہ زمین پر جامع مسجد عرفان القرآن، ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الہدایہ اسلامک سینٹر) کے سنگ بنیاد کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق اور دیگر عہدیداروں غلام علی خان، اعلامہ ارشد مصطفوی، علامہ شیر محمد قادری، سردار جاوید، علامہ شوکت اعوان، علامہ شمریز اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر نگرانی پاکستان سمیت دنیا بھر میں طلباء و طالبات کی اخلاقی و روحانی تربیت اور دین و دنیا کی تعلیم کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔