راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اگلے ہفتے کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا روسٹر جاری ہوگیا۔چار ججز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دو ڈویژنل اور چار سنگل بنچوں میں کام کریں گے۔29اگست سے جسٹس مرزا وقاص روف، جسٹس جواد حسن،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس سہیل ناصر راولپنڈی بنچ میں ہوں گے۔رواں ہفتے میں صرف دو جج موجود ہیں جن میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں۔