• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹس پر ہڑتالیں، برطانیہ بھر میں بڑے پیمانے پر سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات

راچڈیل (ہارون مرزا) برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ اور عالمی تجارت کے گیٹ وے فلیکس اسٹو پر یونینز کی طرف سے ہڑتالوں کے سبب ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشے نے سر اٹھا لیا۔ باور کیا جا رہا ہے کہ مختلف یونینز کی طرف سے ہڑتال کے سبب کنٹینر پورٹ پر تقریباً 7سو ملین مالیت کی تجارت کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے جس سے کرسمس تک قلت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے یونائیٹ کے تقریباً 19سو ممبران نے سفولک کی بندرگاہ پر آٹھ دن سے اپنے موقف کیلئے تگ و دو شروع کر رکھی ہے سخت گیر موقف رکھنے والے یونین رہنماتنخوائوں میں اضافے کے تنازع پر برطانوی معیشت اور ممکنہ طو رپر لاکھوں گھرانوں کے معیار زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہیں فلیکس سٹو جو ملک میں داخل ہونے والے تقریباً نصف تعدادکے کنٹینرائزڈ مال برداری کو سنبھالتی ہے پرہڑتال سے ایک اندازے کے مطابق سینکڑوں ملین پاؤنڈ کی تجارت میں خلل ڈال سکتی ہے جس سے اشیا کی قلت پیدا ہوگی۔ ٹیسکو ‘ اسڈا جیسے سپر مارکیٹوں کو بھی سپلائی چین متاثر کر سکتی ہے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ قلت اشیا کی قیمتوں اور ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے جو پہلے ہی آسمان چھو رہی ہیں۔ برطانوی عوام کو گزشتہ 60سال میں سب سے زیادہ شدید بحران کا سامنا ہے ہڑتال 29اگست تک جاری رہے گی پرزے لانے اور سامان برآمد کرنے میں تاخیر کی وجہ سے رولس رائس، جیگوار لینڈ روور اور جے سی بی جیسے مینوفیکچررز کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے صنعتی کارروائی کے نتیجے میںدنیا کے سب سے بڑے کنٹینر شپنگ گروپوں میں سے ایک ( Maersk) نے پہلے ہی تین جہازوں کو یورپ کی متبادل بندرگاہوں کی طرف موڑ دیا ہے یہ خدشہ بڑھ رہا ہے کہ برطانیہ براعظم تک مزید شپنگ سے محروم ہو سکتا ہے فرم 11 جہازوں کی نگرانی کر رہی ہے جو ہڑتالوں سے متاثر ہو سکتے ہیںدوسری طرف ریل ورکرز ہڑتال پر ہیں اساتذہ او ر این ایچ ایس عملہ بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کی دھمکی دیتے ہیں جب تک کہ وہ زندگی کے بحران کی قیمت کے درمیان زیادہ تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیںحکومت کو خدشہ ہے کہ اجرت میں افراط زر کی رفتار بڑھ سکتی ہے جس سے گھرانوں کو مزید نقصان پہنچے گالباس اور الیکٹرانکس کا سامان پوری معیشت میں متاثر ہونے پر سب سے زیادہ متاثر کن حالات پیدا کرسکتا ہے یونین کے اراکین نے فیلکس اسٹو کی بندرگاہ کے باوجود ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا کہ اس نے مزدوروں کو اوسطاً آٹھ فیصد تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کی ہے جب کہ کم تنخواہوں پر تقریباً 10فیصد اضافہ ہوا ہے انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ یونائیٹ نے 1,900 ملازمین سے تنخواہ کے معاہدے کی پیشکش پر مشورہ نہیں کیا جس نے انہیں 1989کے بعد بندرگاہ کو نشانہ بنانے والی پہلی کارروائی پر ووٹ دیاہڑتالوں کے حق میں 9-1سے زیادہ ووٹ دینے کے بعد کل کرین ڈرائیورز، مشین آپریٹرز اور سٹیویڈورس سمیت کارکنان نے پکیٹ لائنوں کا انتظام کیایونائیٹ کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کا مالک جس نے 2020میں61ملین پائونڈ کا منافع کمایا وہ اس وقت تنخواہ میں جو سات فیصد اضافہ کر رہا ہے اس سے زیادہ ادا کرنے کا متحمل ہو سکتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ ہڑتال کا روز مرہ کے کاموں پر بڑا اثر پڑیگایونائیٹ کے رابرٹ مورٹن نے کہا کہ ہڑتال کی کارروائی سے برطانیہ کی پوری سپلائی چین پر بہت زیادہ خلل پڑیگا لیکن یہ تنازع مکمل طور پر کمپنی کا اپنا ہے۔

یورپ سے سے مزید