بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے روسی تیل کی درآمدات میں اضافہ کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی ممالک کی جانب سے روسی گیس پر انحصار محدود کرنے کی کوششوں کے درمیان چین اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات مزید فروغ پا رہے ہیں۔ چین روس سے توانائی کی بڑی مقدار درآمد کر رہا ہے اور مسلسل تیسرے ماہ کے دوران بھی روس چین کے لیے تیل کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔جولائی میں چین نے کل 70لاکھ ٹن روسی تیل درآمد کیا ، جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 7.6 فی صد زیادہ ہے۔