• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے میں پیش رفت، امریکا نے ایران کی تجاویز کا جواب دے دیا

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے بدھ کے روز ایران کیساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے تہران کی تجاویز کا جواب دے دیا ہے جس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ختم کئے گئے معاہدے کی واپسی کی راہ دوبارہ ہموار ہوگئی ہے۔ ایران، امریکا اور یورپی یونین نے امریکی جواب کی تصدیق کردی ہے تاہم تینوں میں سے کسی نے بھی فوری طور پر اس رد عمل کے بارے میں تفصیل سے کچھ نہیں بتایا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے مطالبات کا جائزہ لے لیا ہے اور اس سے متعلق یورپی یونین کو اپنا رد عمل پہنچا دیا ہے۔ دوسری جانب تہران میں موجود ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنانی نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکا کے رد عمل کا محتاط طور پر جائزہ لینا شروع کردیا ہے جو اس نے یورپی یونین کے ذریعے سے بھجوایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید