پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم شروع ہوگئی۔ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن عزیز اللہ جان اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد طارق نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے لان میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ مہم کے دوران ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے حکام اور اہلکار درخت لگارہے ہیں۔ صوبے بھر کے مختلف گرائونڈز میں بھی درخت لگائے جائیں گے۔