ملتان (سٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کا سیوریج نظام بوسیدہ ہو چکا ہے جس کی تبدیلی کیلئے اربو ں روپے کی لاگت کےمنصوبے پر کام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم ڈی واسا قیصر رضا کے ہمراہ سیوریج کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدریخالد جاوید وڑائچ، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر واسا کے افسران اور پی پی 217 کی یونین کونسلوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔