پشاور (وقائع نگار )خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن نے محکمہ ٹیوب ویلز ایریگیشن ڈویژن پشاور کے غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے پر مذکورہ ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئر اور انتظامیہ کے حق میں ورسک روڈ پر اظہار تشکر ریلی نکالی ریلی کی قیادت فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک‘ صدر اجمل خان‘ صداقت علی‘ مسعود خان‘ محمد اکرام‘ یوسف خان اور دیگر کر رہے تھے مقررین کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز ایریگیشن ڈویژن پشاور میں سینکڑوں ملازمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمے کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے تاہم ایگزیکٹیو انجینئر جاوید خٹک نے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تمام ملازمین کیخلاف کارروائیاں کی جائیں جس میں فیڈریشن ٹیوب ویلز ایریگیشن ڈویژن پشاور محکمے کا ساتھ دے گی۔