• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، PDM قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکومتی فیصلہ معطل

پشاور(جنگ نیوز،پی پی آئی )پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا، دو رکنی بینچ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت، کابینہ، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے ، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار اور جسٹس شاہد نے صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے اس اعلامیے کو معطل کر دیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ وفاق میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرائیں۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل بینچ نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی حکومت، صوبائی کابینہ، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ شبیر حسین نے دائر کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید